اسلام آباد ۔ 05نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہفتہ کو ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیاباقر میں ہونے والے بم حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے سانحہ میں ضائع ہونے ہوالی قیمتی انسانی جانوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام اپنے برادر ملک ترکی میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسردہ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔