وزیر اعظم نواز شریف نے ہزارہ ڈویژن میں تین نئی پائپ لائنز کی تعمیر کا افتتاح کردیا

اسلام آباد ۔28اپریل(اے پی پی ) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن (ایس این جی پی ایل)کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہزارہ ڈویژن میں تین نئی پائپ لائن کی تعمیر کا افتتاح کیا ہے۔ جمعرات کو جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ وزیرا عظم محمد نواز شریف نے ایبٹ آباد سے مانسہرہ تک 12 قطر لائن، مانسہرہ سے اوگی تک 10 قطر …

اسلام آباد ۔28اپریل(اے پی پی ) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن (ایس این جی پی ایل)کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہزارہ ڈویژن میں تین نئی پائپ لائن کی تعمیر کا افتتاح کیا ہے۔ جمعرات کو جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ وزیرا عظم محمد نواز شریف نے ایبٹ آباد سے مانسہرہ تک 12 قطر لائن، مانسہرہ سے اوگی تک 10 قطر کی لائن اور مانسہرہ سے شنکیاری اور بفہ تک 6سے8 قطر کی لائن کا افتتاح کیا۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ ان لائنوں کا پہلی مرتبہ افتتاح کیا گیا جبکہ اس کے بجٹ پہلے سے منظور ہوچکے ہیں اور مٹیریلز کی خریداری بھی شروع ہو چکی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان لائنوں کا اس سے قبل افتتاح نہیں کیا گیا تھا

مزید خبریں

Leave a Reply