لاہور۔12 دسمبر(اے پی پی )وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نبی آخر الزماں نے امت مسلمہ کو ایسا راستہ دکھایا جو دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے‘ دنیا یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہے کہ امن اور ترقی کیلئے آپ کے نقش قدم پر چل کر ہی منزل تلاش کی جاسکتی ہے‘ قرآن مجید کے ساتھ ساتھ میثاق مدینہ اور خطبہ حجتہ الوداع اےسی بہترین …
وزیر اعظم نواز شریف کا بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔12 دسمبر(اے پی پی )وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نبی آخر الزماں نے امت مسلمہ کو ایسا راستہ دکھایا جو دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے‘ دنیا یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہے کہ امن اور ترقی کیلئے آپ کے نقش قدم پر چل کر ہی منزل تلاش کی جاسکتی ہے‘ قرآن مجید کے ساتھ ساتھ میثاق مدینہ اور خطبہ حجتہ الوداع اےسی بہترین دستاویزات ہیں جن سے رہنمائی لیکر تمام مسائل حل کئے جاسکتے ہیں،گزشتہ سالوں کے دوران ملک میں اسلام کے نام پر فسادات پھیلائے گئے‘ ایک دوسرے کے گلے کاٹے گئے‘ حکومت نے تین سال کی کوشش سے فساد کادروازہ بڑی حد تک بند کر دیا‘ حکومت قومی قیادت‘ علماءو مشائخ‘ افواج اور دیگر ریاستی اداروں کی قربانیوں سے دہشتگردوں کے مراکز تقریباً ختم کر دیئے گئے ہیں








