وزیر اعظم نواز شریف کا خطاب متوازن اور پاکستان کے بہتر مفاد میں تمام نمایاں معاملات کو اجاگر کیا، تجزیہ کاروں کی اے پی پی سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) معروف تجزیہ کاروں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس سے وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعطم نے پاکستان کے بہتر مفاد میں تمام نمایاں معاملات کو اجاگر کیا ہے۔سفارتی تجزیہ کار ڈاکٹر رفت حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میں کشمیر سے متعلق …

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) معروف تجزیہ کاروں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس سے وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعطم نے پاکستان کے بہتر مفاد میں تمام نمایاں معاملات کو اجاگر کیا ہے۔سفارتی تجزیہ کار ڈاکٹر رفت حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میں کشمیر سے متعلق پاکستان کا موقف موثر انداز میں اٹھایا۔وزیر اعظم نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ کشمیر کا تنازعہ حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظنم نے دنیا کو آگاہ کیا خطے میں اسلحے کی دوڑ تناو کا باعث بن سکتی ہے ۔ڈاکٹر رفعت نے کہا کہ وزیر اعظم نے سنجیدہ معاملات پر بات کرتے ہوئے متوازن لہجے کو برقرار رکھا۔بھارت،افغانستان اور کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے محتاط الفاظ کا استعمال کیا تاکہ تناو کی صورتحال میں مزید اضافہ نہ ہو۔افغانستان سے متعلق ،ڈاکٹر رفعت نے افغان امن میں پاکستان کی سہولت کار کا کردار اجاگر کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف کی تعریف کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply