وزیر اعظم نواز شریف کا وژن اوروزیر خزانہ اسحاق ڈارکی کاوشیں پاکستان کو جلد ترقی یافتہ ملک بنا دیںگی‘ عاطف اکرام شیخ

89

اسلام آباد ۔07 مئی (اے پی پی)وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل کمیٹی برائے صنعت کے چئیرمین عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا وژن اوروزیر خزانہ اسحاق ڈارکی کاوشیں پاکستان کو جلد ترقی یافتہ ملک بنا دیںگی۔ چین کی ریکارڈ سرمایہ کاری کا کریڈٹ حکومت کی کامیاب سفارتکاری کو جاتا ہے جس سے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات سے ترقی کے نئے باب کھل رہے ہیں اور ملک کے ہرشعبہ اورہر شہری کی زندگی پر مثبت اثر مرتب ہو رہے ہیں۔