سی پیک کے دشمن پاکستان اور چین کے دشمن ہیں، نواز شریف گوادر ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک ایک قومی پروگرام ہے اوراس کے تحت بلوچستان میں شاہراوں کے متعدد منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں ، اس منصوبے کے دشمن پاکستان اور چین کے دشمن ہیں، گوادر سے پہلے کارگو جہاز کی روانگی سے پاک چین اقتصادی …
وزیر اعظم نواز شریف کا گوادر سے پہلے میگا پائلٹ ٹریڈ کارگو روانہ کرنے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
سی پیک کے دشمن پاکستان اور چین کے دشمن ہیں، نواز شریف
گوادر ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک ایک قومی پروگرام ہے اوراس کے تحت بلوچستان میں شاہراوں کے متعدد منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں ، اس منصوبے کے دشمن پاکستان اور چین کے دشمن ہیں، گوادر سے پہلے کارگو جہاز کی روانگی سے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبہ حقیقت کا روپ دھار گیا ہے،کاشغر سے تجارتی قافلے کی گوادر آمد سے نئی تاریخ رقم ہوئی ،سی پیک سے پاکستان تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن جائیگا اور خطے میں امن و سلامتی کو فروغ حاصل ہوگا، سی پیک کے ثمرات سے پورا ملک مستفید ہوگا، گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ساڑھے گیارہ ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے اتوار کو گوادر سے پہلے میگا پائلٹ ٹریڈ کارگو روانہ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ گوادر سے پہلے تجارتی بحری جہاز کی روانگی اہم سنگ میل ہے، اس منصوبہ سے پاکستان جنوبی ایشیائ،وسطی ایشیاءاور چین کے درمیان اہم تجارتی مرکز بن جائیگا اور گوادر بھی اقتصادی مرکز بنتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے ،








