اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور وفاقی و صوبائی سطح پر تمام متعلقہ حکام کو حملے میں ملوث افرادکو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم نے ہفتہ کو کراچی ناظم آباد میں دہشت گرد حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور حملے میں جان بحق افراد کے روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا کرے۔وزیر اعظم نے حملے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی ہے۔