حضرو ۔ 10 جون(اے پی پی) پارلیمانی امور کے وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہاہے کہ وزیر اعظم نوا ز شریف بہت جلد پاکستان واپس آئیںگے ان کی صحت یابی سے پوری قوم کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیںمیاں نوا ز شریف ہی ملک کی واحد لیڈر ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں سی پیک منصوبے کے مخالفین اپنی موت آپ مر …
وزیر اعظم نوا ز شریف بہت جلد پاکستان واپس آئیںگے،وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد

مزید خبریں
حضرو ۔ 10 جون(اے پی پی) پارلیمانی امور کے وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہاہے کہ وزیر اعظم نوا ز شریف بہت جلد پاکستان واپس آئیںگے ان کی صحت یابی سے پوری قوم کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیںمیاں نوا ز شریف ہی ملک کی واحد لیڈر ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں سی پیک منصوبے کے مخالفین اپنی موت آپ مر جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر اشرف بٹ ،شیخ اجمل محمود ،شخ ناصر ،شخ غلام صمدانی ،رئیس احمد ڈار ،حاجی ابرار ،حاجی احسان خان،طلال بٹ ودیگر موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پی پی سولہ کے مسائل جہانگیر خانزادہ اور میں مل کر حل کرینگے جہانگیر خانزادہ کی سیاست میںنئی آمد ہے اس لیے ان کی راہنمائی کرنا میرا اولین فرض میںشامل ہے ہمیشہ تعاون ان کے ساتھ جاری رہے گا








