اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی کی سفارش پر تحصیل حویلیا ں میں 250بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال کی منظوری دے دی ہے جبکہ متعلقہ حکام کو ہسپتال کے لیے 100کنال اراضی کے حصول کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ہسپتال کی منظوری پرائم منسٹرآفس(پبلک آفیئرز)کی طرف سے ڈائریکٹر ہیلتھ ایبٹ آباد کو جاری …
وزیر اعظم نے حویلیا ں میں 250بسر پر مشتمل جدید ہسپتال کی منطوری دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی کی سفارش پر تحصیل حویلیا ں میں 250بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال کی منظوری دے دی ہے جبکہ متعلقہ حکام کو ہسپتال کے لیے 100کنال اراضی کے حصول کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ہسپتال کی منظوری پرائم منسٹرآفس(پبلک آفیئرز)کی طرف سے ڈائریکٹر ہیلتھ ایبٹ آباد کو جاری ہونے والے مراسلہ میں دی گئی ہے اس کے علاوہ مراسلے میں ڈائریکٹر ہیلتھ کو ہسپتال کے لئے اراضی کے حصول کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ اس ہسپتال کے قیام سے تحصیل حویلیا ں کے عوام کو بہتر اور جدید طبی سہولیا ت میسر ہوں گی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی نے حویلیاں میں 250 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی منطوری پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے تحصیل حویلیاں کے ستر سے زیادہ دیہاتوں کے عوام کوبہتر طبی سہولیات فراہم ہونگی اور علاج معالجے میں درپیس دشورایوں کا خاتمہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال کے قیام کی منظوری دے کر وزیراعظم نے حویلیاں کی عوام سے کیے گئے اپنے ایک اوروعدے کو پور اکر دیا ہے۔








