
اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم نےچترال سے تعلق رکھنے والے ٹیبل ٹینس کے سپیشل کھلاڑی الطاف الرحمان کو سپورٹس ویل چیئر کی خریداری کے لئے ساڑھے 3 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔
یہ چیک انہوں نے منگل کو اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں ہونہار کھلاڑی الطاف الرحمان کو پیش کیا۔