29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعظم نے قائد اعظم یونیورسٹی میں" نیشنل سنٹر فار فزکس" کا...

وزیر اعظم نے قائد اعظم یونیورسٹی میں” نیشنل سنٹر فار فزکس” کا نام تبدیل کرکے "پروفیسر عبدالسلام سنٹر فار فزکس” رکھنے کی اصولی منظوری دے دی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے قائد اعظم یونیورسٹی میں” نیشنل سنٹر فار فزکس” کا نام تبدیل کرکے "پروفیسر عبدالسلام سنٹر فار فزکس” رکھنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم نے وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کو ہدایت کی کہ صدر مملکت کی منظوری کے لئے سنٹر کا نام بدلنے کی باضابطہ سمری بھیجی جائے ۔وزیر اعظم نے شہرت یافتہ بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے فزکس کے شعبہ میں پی ایچ ڈی کے لئے پاکستانی طالب علموں کو پانچ فیلو شپ سالانہ عطا کرنے کی بھی منظوری دی ۔ فیلو شپ پروگرام کانام "پروفیسر عبدالسلام فیلو شپ”رکھا گیاہے ۔وزیر اعظم نے یہ فیصلہ ممتاز پاکستانی ماہر طبیعات ڈاکٹر عبدالسلام کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں کیا جو 20 ویں صدی کی نظریاتی طبعیات میں ایک اہم شخصیت کی حیثیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے فزکس کے شعبہ میں 1979ءمیں مشترکہ طورپر نوبل پرائز حاصل کیاتھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32092

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں