پاکستان مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور معصوم عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک کی ہر سطح پر اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا
وزیراعظم محمد نواز شریف
وزیر اعظم نے کشمیر کونسل کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار عبدالخالق وصی اور چوہدری محمد صدیق کو واضح اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد دی
اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور معصوم عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک کی ہر سطح پر اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو کشمیر کونسل کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار عبدالخالق وصی اور چوہدری محمد صدیق کو واضح اکثریت سے کامیاب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں نومنتخب ارکان آزاد جموں کشمیر کے عوام کی فلاح بہبود اور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے منشور کے مطابق وفاقی حکومت کے ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کو آگے بڑھائیں گے۔