وزیر اعظم پاکستان کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چینی سفیر یاﺅ جنگ کا تقریب سے خطاب

55

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاو جنگ نے وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ دورہ چین کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی قیادت اور عوام وزیر اعظم عمران خان کے پاکستان کیلئے مثبت سوچ ،عوامی فلاح و بہبود ،غربت و کرپشن کے خاتمے اور ملکی ترقی کے وژن سے انتہائی متاثر ہوئے۔جمعہ کو یہاں اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ چینی قیادت، عوام، تاجر اور کاروباری افراد عمران خان کے پاکستان کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود، اقتصادی ترقی کے مثبت سوچ سے انتہائی متاثر ہوئے ۔انہوں نے کہ چین کی قیادت، تاجر اور عوام اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان چین کا مضبوط اور مستحکم دوست ہے۔ سفیر نے کہا کہ چین ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں بھر تعاون کرتا رہے گا۔انہوں نے توقع ظاہر کی پاکستانی وزیر اعظم اپنے عزم اور حوصلوں سے ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی میں مثبت تبدیلیاں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک خود انحصاری کا منصوبہ ہے اور معیشت کی بہتری کیلئے پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔