وزیر اعظم پر الزام لگانے والے خود چور نکلے،جمہوریت کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،عمران خان کو سیاست کا تجربہ نہیں، مولانا فضل الرحمن کا ڈیرہ اسماعیل خان میں میگا پراجیکٹس کے آغاز پر عوامی اجتماع سے خطاب
ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 17 مئی (اے پی پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ وزیر اعظم پر الزام لگانے والے خود چور نکلے،عمران خان کو سیاست کا تجربہ نہیں،پاکستان میں امن و استحکام اور مستحکم جمہویت چاہتے ہیں ، عوام جمہوریت کی روح ہیں،جمہوریت کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عوام کی ایک بڑی صف وزیر اعظم کی پشت پر ہے،تنقید اور اختلاف حزب اختلاف کاحق ہے لیکن وہ ان حدود و قیود میں رہے جس سے جمہوریت کو تقویت ملے،پاکستان کی تمام سیاسی جماعتو ں سے کہتاہوں کہ وہ ایک ہو کر ملک کی بہتری اور استحکام کیلئے اپناکردار ادا کریں۔،بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے جو وزیر اعظم پر الزام لگاتے تھے وہ خود چور نکلے ہیں،عمران خان کوبالغ نظری کی ضرورت ہے۔