اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے چیف ایڈیٹر خبریں گروپ ضیا شاہد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا و نگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی۔