وزیر اعظم کا دورہ سوات سے علاقے میں ترقی کا نیاباب کھلے گا،امیرمقام سوات۔26 مئی ( اے پی پی )مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئرنائب صدر اور وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے وزیر اعظم کا دورہ سوات سے علاقے میں ترقی کا نیاباب کھلے گا ،وزیر اعظم کے اعلانات کے بعد تمام منصوبوں کے ڈائریکٹیوز بھی جاری کردئے گئے ہیں ،عمران خان نے سوات کے دورہ …
وزیر اعظم کا دورہ سوات سے علاقے میں ترقی کا نیاباب کھلے گا،امیرمقام

مزید خبریں
وزیر اعظم کا دورہ سوات سے علاقے میں ترقی کا نیاباب کھلے گا،امیرمقام
سوات۔26 مئی ( اے پی پی )مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئرنائب صدر اور وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے وزیر اعظم کا دورہ سوات سے علاقے میں ترقی کا نیاباب کھلے گا ،وزیر اعظم کے اعلانات کے بعد تمام منصوبوں کے ڈائریکٹیوز بھی جاری کردئے گئے ہیں ،عمران خان نے سوات کے دورہ کے موقع پر پرانا راگ الاپاجبکہ ویزراعلیٰ پرویزخٹک نے پرانی سکیموں پر اپنے نام کے تختے لگوائے،سڑکوں اور موٹروے کو عمران خان کو ضرورت نہیںکیونکہ وہ ہیلی کاپٹروں میں سفر کرتے ہیں،چکدرہ تا کالام ایکسپریس وے کو اس بجٹ میں شامل کیا گیا ہے








