اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے سے آئین و قانون کی بالادستی قائم ہوئی اور قانون کی درست تشریح ہوئی۔
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے قانونی ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کی انتھک محنت پر پذیرائی کی۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے سے آئین و قانون کی بالادستی قائم ہوئی اور قانون کی درست تشریح ہوئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ آئیں حکومت کے ساتھ مل کر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔