حکومت اپنی مدت پوری ہونے سے قبل لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے قوم سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرے گی ،وزیر اعظم محمد نواز شریف ، وزیر اعظم کا نیلم جہلم اور تربیلا توسیعی منصوبہ پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک میں بجلی کی پیداوار کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل اور آئندہ کی مو¿ثر …
وزیر اعظم کا نیلم جہلم اور تربیلا توسیعی منصوبہ پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

مزید خبریں
حکومت اپنی مدت پوری ہونے سے قبل لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے قوم سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرے گی ،وزیر اعظم محمد نواز شریف ، وزیر اعظم کا نیلم جہلم اور تربیلا توسیعی منصوبہ پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک میں بجلی کی پیداوار کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل اور آئندہ کی مو¿ثر منصوبہ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کےلئے سستی اور وافر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ زیادہ اقتصادی نمو اور صنعتی سرگرمی کیلئے بجلی کی مستقبل کی ضروریات کےلئے مناسب انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم ہاﺅس میں کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اپنی مدت پوری ہونے سے قبل لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے قوم سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی تاخیر کا تجزیہ اور مقرر کردہ مدت کے حصول کیلئے مناسب اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے اجلاس کو 969 میگاواٹ کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور 3478 میگاواٹ کے تربیلا IV توسیعی منصوبہ کی صورتحال بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سائٹس کے حالیہ دوروں کے دوران منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے ایک طریقہ کار کو حتمی شکل دی گئی ہے۔








