21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومیوم قائد اعظمملکی ترقی کیلئے صرف ڈگریاں بانٹنا کافی نہیں ، معیاری تعلیم کافروغ...

ملکی ترقی کیلئے صرف ڈگریاں بانٹنا کافی نہیں ، معیاری تعلیم کافروغ ناگزیر ہے،وزیر اعظم کا پشاور میں خطاب

- Advertisement -

اسلامیہ کالج جیسی تاریخی درسگاہ آکر خوشی ہوئی،25دسمبر تمام تر تفرقات ، گروہ بندیوں اور نفرتوں سے بالاتر ہو کر اتفاق و اتحاد اور پیار محبت سے مل جل کر رہنے کا پیغام دے رہا ہے، وزیر اعظم کا پشاور میں خطاب

پشاور۔25دسمبر (اے پی پی )وزیر اعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہملکی ترقی کیلئے صرف ڈگریاں بانٹنا کافی نہیں ، معیاری تعلیم کافروغ ناگزیر ہے،ترقیاتی منصوبوں کی افادیت اپنی جگہ ، حقیقی ترقی تعلیمی ترقی سے جڑی ہے، حکومت تعلیمی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے قائد اعظم کی علمی استعدادنے انکے مخالفین کو زیر کیا ، انکے راہنما اصول مشعل راہ ہونے چاہئیں،اسلامیہ کالج جیسی تاریخی درسگاہ آکر خوشی ہوئی،25دسمبر تمام تر تفرقات ، گروہ بندیوں اور نفرتوں سے بالاتر ہو کر اتفاق و اتحاد اور پیار محبت سے مل جل کر رہنے کا پیغام دے رہا ہے۔ وہ پیر کے روز اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میںیوم قائد کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں تیز تر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تعلیم کے شعبے کو اولیت دینے کی ضرورت ہے ، انھوںنے کہا کہ یونیورسٹیوں اور کالجوں کے پروفیسرز اور لیکچررز صاحبان کی ذمہ داری ہے کہ وہ درس و تدریس کے سلسلے میں معیار کو اولیت و اہمیت دیں اور حکومتی وسائل کو معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے استعمال میں لائیں،اساتذہ کی زیر نگرانی طلبہ کی حیثیت قومی امانت کی سی ہوتی ہے اور یہ امانت انھیں بہترین انداز میں قوم کو لوٹانی چاہیئے،انھوں نے کہا کہ طلبہ پر بھی لازم ہے کہ وہ دوران تعلیم اپنا وقت درست انداز میں خود کو علم اور نظم و ضبط کے زیور سے آراستہ کرنے اور دیگر صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے استعمال کریں تاکہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ اپنی معاشرتی و قومی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھانے کے قابل ہوں

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82613

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں