وزیر اعظم کا ہیلتھ کیئر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ میں اسٹریٹجک اصلاحات کرنے کا فیصلہ

74
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کے حوالہ سے جائزہ اجلاس، متاثرین کو این ڈی ایم اے کی زیرنگرانی ڈیجیٹل طریقہ کار سے فوری مالی مد د فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں ہیلتھ کیئر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ میں اسٹریٹجک اصلاحات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سٹریٹجک ریفارمز کےسربراہ سلمان صوفی نے کہا کہ ابتدائی طور پر سیریبرل پالسی سے متاثر معذور شہریوں کےلئے مصنوعی اعضاء کے لیے سازوسامان کی تیاری پر کام کرنے والے اداروں کی مدد کی جائے گی اور ان کی تعداد میں اضافہ جائے گا۔ سلمان صوفی نے کہا کہ سیریبرل پالس سے متاثر مریضوں کی تعلیم و تربیت کیلئے بین الاقوامی سطح پر رائج میوزک تھراپی جیسے اقدامات متعارف کروایے جائیں گے۔

سلمان صوفی نے کہا کہ دماغی فالج کے مریضوں کے لیے خصوصی وہیل چیئرز، دیگر معذور شہریوں کی مدد کے لیے آلات پاکستان میں کم قیمت پر تیار کیے جائیں گے تاکہ یہ عام شہریوں کی دسترس میں ہوں،حکومت معذور شہریوں کو ان کی نقل و حرکت کے لیے درکار اہم سامان کو سبسڈی پر فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کرے گی۔