اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اتوار کو ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور انہوں نے پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس واقع پر گہرے افسوس میں ہے اور وہ ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک مشترکہ خطرہ ہے جس کو مشترکہ کاوشوں سے ختم کرنا چاہئے۔