وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ایس او ایس ویلج میں افطار ڈنر سے خطاب

134

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کا دل غریب عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے،ہم قانون سازی کے ذریعہ لاوارث بچوں کی کفالت اپنے ذمہ لے رہے ہیں۔وہ اتوار کو ایس او ایس ویلج میں افطار ڈنر سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دکھی انسانیت سے رشتہ کو مضبوط کرنے کیلئے میں ایس او ایس ویلج میں بچوں کو عیدی دینے آئی ہوں ، انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں کا قیام عمران خان کی غریب دوست وژن کی عکاسی ہے کہ وہ مختلف منصوبہ جات کو غریب عوام تک لے کر آ رہے ہیں ۔