وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بیان

170

اسلام آباد ۔ 15مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے اور ایسٹ ڈیکلئیریشن سکیم کے اجراءکو کاروباری طبقے اور عوام میں پذیرائی ملی ہے، اس اسکیم کا مقصد معیشت کو ڈاکومنٹ کرنا ہے اور ڈیڈ اثاثوں کو معیشت میں شامل کر کے اسے فعال بنانا ہے۔پےر کو جاری بےان مےں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسکیم کے ذریعے حکومت کاروباری حضرات سمیت تمام طبقات کو مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے، ٹیکس کی معمولی شرح ادا کرنے کے بعد اثاثوں کو ریگولر کراسکتے ہیں،آئی ایم ایف سے معاہدہ اس بات کا عکاس ہے کہ ہم اقتصادی نظم و ضبط کے پابند اور اصلاحات کے لیے پر عزم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، نےا پاکستان ہاو¿سنگ اسکیم،کلین اینڈ گرین پاکستان اور غربت کے خاتمے کے لیے احساس پروگرام وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی تعبیر کی جانب اہم قدم ہیں،سابقہ حکمرانوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا، اب کس منہ سے مشورے دیتے ہیں۔