وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا مریم نواز کے ٹویٹ پر رد عمل کا اظہار

107

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم صفدر آپ کو ماڈل ٹاﺅن سانحے پر بھی ایسے بیانات اور ٹویٹس جاری کرنی چاہئیں تھیں، گلو بٹ کے سرپرستوں کے منہ سے ایسی باتیں قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ بدھ کو مریم نواز کے ٹویٹ پر اپنے رد عمل میں معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بیان دیتے وقت انہیں سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں بوڑھوں، عورتوں اور نہتے کارکنوں پر ڈھائے گئے ظلم اور برسائی گیئں گولیاں کیوں بھول گئی ہیں؟