وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا لاہور پریس کلب میں میٹ دی پر یس سے خطا ب

108

لاہور۔ 4 جون(اے پی پی ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تتر بتر اپوزیشن حکومت کو کیا پریشانی دے سکتی ہے ؟اپوزیشن عوام کو بطور ایندھن استعمال کرنا چاہتی ہے، عوام جان چکے کس نے اربوں کی منی لانڈرنگ کی، عوام کو معلوم ہے ان کو اس نہج پر کس نے پہنچایا،مریم بی بی جیل قوانین کو اپنے تابع کرنا چاہتی ہیں ،جیل قوانین ان کے تابع نہیں ہو رہے اس لئے انہیں ناگوار گزر رہا ہے ،ججوں کے خلاف ریفرنس میںحکومت نے آئینی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض پوسٹ آفس کا کردار ادا کیا ،ہم نہ کسی کو ڈکٹیٹ کر رہے ہیں نہ آئینی حدود سے باہر جا رہے ہیں، عمران خان کانظریہ پبلک ریلیف پروگرام ہے اگر کوئی شخص اس میں رکاوٹ بنے گا اسے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں،پچھلی حکومتوں نے مسائل کارپٹ کے نیچے دبا دبا کر کینسر بنا دیئے،عید کے بعد عبوری ویج ایوارڈ کا اعلان کر دیا جائے گا،عید کے بعد نئی میڈیا پالیسی کا مسودہ تمام پریس کلبوں کو بھجوائیں گے ، نیوز ایجنسیز کو آئیسولیشن میں ڈال دیا گیا ، نیوز ایجنسیز کو حکومتی معاونت میں لایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے لاہور پریس کلب کے پروگرام ” میٹ دی پریس “ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ اور لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری بھی موجود تھے۔