وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

61

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز ان صحافیوں کی طرح نہیں ہیں جنہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) جعلی خبروں کے دفاع کے لئے پیسے دیتی ہے‘ برطانوی صحافی نے پی ایم ایل این کی قیادت اور ان کے چاہنے والوںکو واپس جواب دیا ہے جو اپنے پارٹی صدر شہباز شریف کی مبینہ خرد برد اور منی لانڈرنگ سے متعلق ان (صحافی)کی خبر کو بے بنیاد اور پروپیگنڈا مہم قرار دے رہے تھے‘برطانوی صحافی نے سسلین مافیا کے دعووں کو مستردکردیاہے۔اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرجاری ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ یہ وہ صورت حال نہیں جہاں چند میڈیا وصحافیوں کوپا کستان مسلم لیگ ن کی طرف سے غلط خبروں اورنیوزسٹوریز کے دفاع کیلئے ادائیگیاں کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ برطانوی صحافی نے سسلین مافیا کے دعووں کو مستردکردیا۔