اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے تاجکستان میں ہونے والی پانچویں سیکا سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے شرکت کی ،جس کا موضوع ایشیاءمیںاعتماد سازی کے اقدامات اور مباحثہ تھا۔ انہوں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لئے پاکستان کی کوششوں اور کشمیریوں کی قانونی جدوجہد آزادی کو روکنے پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ سیکا کو یہ مقام حاصل ہے کہ وہ خطے کے امن ، سلامتی اورترقی کے حوالے سے درپیش چیلنجوں کا موثر حل نکالنے میں مدد کر سکے۔ دوشنبہ میں ہونے والے اس سربراہ اجلاس کی صدارت تاجک صدر ایمومولی رحمون نے کی اور اس میںسربراہان مملکت اور سیکا ممبران نے شرکت کی۔