اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم عمران خان کی مخلصانہ قیادت میں وفاقی حکومت نے احساس پروگرام سمیت ملک بھر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ دیا …
وزیر اعظم کی معاون ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم عمران خان کی مخلصانہ قیادت میں وفاقی حکومت نے احساس پروگرام سمیت ملک بھر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ دیا ہے، ابتدائی طور پر ملک بھر کے چاروں صوبوں میں 23 غریب ترین اضلاع کی 375 یونین کونسلوں میں احساس آمدن پروگرام شروع کیا جا رہا ہے اور خواتین اس پروگرام میں توجہ کا مرکز ہوں گی۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی ہوئی ہے، حکومتی اداروں میں شفافیت سے عوام کی سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت مستفید افراد کا انتخاب شفاف انداز سے کیا جائے گا اور کوئی بھی سیاسی اور ذاتی وابستگی اس عمل کو متاثر نہیں کر سکے گی، اس پروگرام میں صرف مستحق لوگوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔ انہوں نے معاشرے کے غریب اور پسے ہوئے طبقے کے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے نجی اداروں اور محققین کو آگے بڑھ کر حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ احساس پروگرام جلد ہی معاشرے کے مستحق افراد کو غربت کے جال سے نکال دے گا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام میں معاشرے کے پسماندہ طبقات اور ملک میں نظر انداز کئے گئے علاقوں کے لوگوں کو مختلف پروگراموں کیلئے رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔








