23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتجارتی خبریںوزیر اعظم کی نگرانی میں ایکسپورٹرز کے ساتھ مل کر روڈ میپ...

وزیر اعظم کی نگرانی میں ایکسپورٹرز کے ساتھ مل کر روڈ میپ بنایا گیا ہے،احسن اقبال

- Advertisement -

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):وزیر اعظم کی نگرانی میں ایکسپورٹرز کے ساتھ مل کر روڈ میپ بنایا گیا ہے،میڈ ان پاکستان کو پاکستان کا برینڈ بنانے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایکسپو سینٹر لاہور میں28ویں ایشیاانٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کے دوران خصوصی خطاب کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ویلیو ایڈڈ پراڈکٹ کی طرف جانا ہے، ہمیں اپنے اختلاف کو کچھ دیر کے لئے پس پشت ڈالنا پڑے گا،پاکستان نے اگر مار کھائی ہے تو سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل سے کھائی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم نے پلان بنائے لیکن ان پر چلنے کا موقع نہیں ملا،اگر سی پیک پر چلتے تو پاکستان کی کایا پلٹی ہوتی۔انہوں نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ میں چند ججز اور جرنیلوں نے اپنی بیگمات کے دباؤ میں آکر ایک اناڑی گورنمنٹ کو بٹھایا،چین میں دوبارہ فیصلہ کیا گیاہے کہ سی پیک ٹو شروع کیا جائے گا،پچھلی مرتبہ بھی سی پیک کو ختم کیا گیا،اب پھر سی پیک کی بات کررہے ہیں تو ملک میں انتشار کی بات ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کرے گا تو ہم محفوظ ہوں گے،ہمیں سیاست کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے،اگر ہم نے ان موقعوں کا فائدہ نہ اٹھایا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کی پوری مدد کرے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=490406

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں