29.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعظم کی ہدایت پر میپکو کا ضلع بھر میں بجلی چوروں...

وزیر اعظم کی ہدایت پر میپکو کا ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون، 87 بجلی چور پکڑے گئے

- Advertisement -

بہاولنگر 13 ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے احکامات پر میپکو کا بہاولنگر ضلع میں بجلی چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، میپکو ٹیموں نے مختلف کارروائی کے دوران87 بجلی چور پکڑ لئے، 85 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ، ملزمان کی گرفتاری کےلئے کاروائی جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے بتایا کہ بجلی چوری کرنیوالوں پر 56 لاکھ 47 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ، 7 ستمبر سے اب تک 123275 یونٹس کی بجلی چوری پکڑی جاچکی ہے متعدد نادہندگان کی بجلی منقطع کردی گئی۔ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن اسی طرح جاری رہے گا۔ بجلی چوری میں ملوث کسی بھی بااثر شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390150

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں