وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ 70 سال کے بعد بھی آج کشمیر کے جو حالات ہیں ان سے بھارتی حکومت پر یہ بات واضح ہو جانی چاہیے کہ نہتے کشمیریوں سے ناانصافی درست نہیں، بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا ہو گا جو ان کا بنیادی حق بھی ہے، ان خیالات کا …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ 70 سال کے بعد بھی آج کشمیر کے جو حالات ہیں ان سے بھارتی حکومت پر یہ بات واضح ہو جانی چاہیے کہ نہتے کشمیریوں سے ناانصافی درست نہیں، بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا ہو گا جو ان کا بنیادی حق بھی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے بھارتی جارحیت رکوانے کا مطالبہ کرتے ہیں، کشمیری عوام گذشتہ 70 سالوں سے اپنے حق خود ارادیت اور آزادی کی جو جنگ لڑ رہے ہیں بھارت اپنی طاقت کے بل بوتے پر اس عوامی آواز کو نہ تو دبا سکا ہے اور نہ ہی دبا سکے گا

مزید خبریں

Leave a Reply