اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) کشمیر کے بارے میں وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے برطانیہ کے سابق فیلڈ مارشل اور برطانوی فوج کے چیف آف ڈیفنس لارڈ گوتھری سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ سینیٹر عبدالقیوم نے برطانیہ کے سابق فیلڈ مارشل کو جنوبی ایشیا کی صورتحال اور تنازعہ کشمیر کے پرامن حل میں تاخیر کی …
وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی جنرل (ر) عبدالقیوم کی لارڈ گوتھری سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) کشمیر کے بارے میں وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے برطانیہ کے سابق فیلڈ مارشل اور برطانوی فوج کے چیف آف ڈیفنس لارڈ گوتھری سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ سینیٹر عبدالقیوم نے برطانیہ کے سابق فیلڈ مارشل کو جنوبی ایشیا کی صورتحال اور تنازعہ کشمیر کے پرامن حل میں تاخیر کی وجہ سے علاقے اور دنیا کے امن کو درپیش خطرات سے بھی آگاہ کیا۔لارڈ گوتھری نے مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے بہیمانہ استعمال کا شکار ہونے والے شہریوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو علاقے میں اقوام متحدہ کی امن افواج تعینات کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کا پرامن حل تلاش کرے۔








