وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی سردار اویس احمد لغاری کی ہیومن رائٹس کونسل کے صدر اور سفیروں سے ملاقاتیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال بارے بریفنگ دی

اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چئیرمین اور وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی سردار اویس احمد لغاری نے بدھ کو جینوا میں ہیومن رائٹس کونسل کے صدر،جینوا انٹرنیشنل کمیو نٹی،آئی سی آر سی کے صدر اور سفیروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے …

اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چئیرمین اور وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی سردار اویس احمد لغاری نے بدھ کو جینوا میں ہیومن رائٹس کونسل کے صدر،جینوا انٹرنیشنل کمیو نٹی،آئی سی آر سی کے صدر اور سفیروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سردار لغاری وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے جینوا کے دورے پر ہیں،نے بدھ کو جینوا انٹرنیشنل کمیونٹی کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے متعلق بریف کیا۔انہوں نے ہیومن رائٹس کونسل،آئی سی آر سی کے سربراہوں اور متعدد سفیروں سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بیگناہ کشمیریوں پر مظالم سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پیلٹ گن کے استعمال سے اب تک درجنوں کشمیری بصارت سے محروم ہو چکے ہیں اور بھارتی حکومت زخمیوں کو طبی امداد میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں۔

Leave a Reply