وزیر اعظم کے خصوصی مشیر عرفان صدیقی کی زیر صدارت اقبال اکیڈمی کی گورننگ باڈی کے اجلاس کا انعقاد

لاہور۔10 اگست(اے پی پی )اقبال اکےڈمی کی گورننگ باڈی کا اجلاس وزےر اعظم کے خصوصی مشےر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی زےر صدارت بدھ کے روز ےہاں اےوان اقبال مےں منعقد ہوا، اجلاس مےں کئی اہم فیصلے کیے گئے جبکہ اجلاس مےں اقبال اکیڈمی کے مستقل ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لیے طریقہ کار طے کرنے کی بھی منظوری دی گئی ، علاوہ ازیں علامہ اقبالؒ کے …

لاہور۔10 اگست(اے پی پی )اقبال اکےڈمی کی گورننگ باڈی کا اجلاس وزےر اعظم کے خصوصی مشےر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی زےر صدارت بدھ کے روز ےہاں اےوان اقبال مےں منعقد ہوا، اجلاس مےں کئی اہم فیصلے کیے گئے جبکہ اجلاس مےں اقبال اکیڈمی کے مستقل ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لیے طریقہ کار طے کرنے کی بھی منظوری دی گئی ، علاوہ ازیں علامہ اقبالؒ کے نثری و شاعری کلام کی طباعت ان کی دی گئی ترتیب کے مطابق کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں وفاقی بجٹ میں اعلان کردہ طریقہ کار کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کی منظوری کے علاوہ رواں مالی سال کے لیے آﺅٹ ریچ سرگرمیوں کے انعقاد کا فیصلہ بھی کیا گیا،اجلاس کے شرکاءمیں نائب صدر اقبال اکیڈمی منیب اقبال، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات، وفاقی سیکرٹری محسن ایس حقانی، ڈی جی آئی آر آئی ڈاکٹر ضیاءالحق، سرشار احمد، ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی،جنید اخلاق اور ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی محمد سہیل مفتی نے شرکت کی،اس موقع پر اقبال اکیڈی کی کتب و مصنوعات کا سٹال بھی لگاےا گیا۔

Leave a Reply