وزیر اعظم کے قومی اسمبلی میں خطاب نے اپوزیشن کو لاجواب کر دیا‘ پانامہ لیکس کی آڑ میں وزیر اعظم کو ٹارگٹ بنانے والوں کی اپنی آف شور کمپنیاں سامنے آ گئیں ،وفاقی وزیر تجارت

142

وزیر اعظم کے قومی اسمبلی میں خطاب نے اپوزیشن کو لاجواب کر دیا‘ پانامہ لیکس کی آڑ میں وزیر اعظم کو ٹارگٹ بنانے والوں کی اپنی آف شور کمپنیاں سامنے آ گئیں ،وفاقی وزیر تجارت
گوجرانوالہ۔17 مئی(اے پی پی )وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے قومی اسمبلی میں خطاب نے اپوزیشن کو لاجواب کر دیا‘ پانامہ لیکس کی آڑ میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کو ٹارگٹ بنانے والوں کی اپنی آف شور کمپنیاں سامنے آ گئیں ‘ عوام کی دعاﺅں سے وزیر اعظم ہر امتحان میں سرخرو ہوں گے جبکہ حاسدین کی مخالفت کے باوجود حکومت کاکاروان ترقی چلتا رہے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجہ کالونی میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا