21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیوزیر اعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام کا یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ...

وزیر اعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام کا یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب

- Advertisement -

پشاور۔14اگست (اے پی پی ) وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ فیس بک پر تبدیلی لانے والوں کا سیاسی اکاونٹ2018میں بلاک ہوجائے گا، رات کو راولپنڈی میں عمران خان کاخیبرپختونخوامیںتبدیلی کے بارے میںتقریرسن کرایسالگ رہاتھاجیسے خان صاحب کسی اوردنیاکے خیبرپختونخوا کا ذکر کر رہے ہیں، خان صاحب کوعینک اتارکرخوداس لاغر تبدیلی کی تیمارداری کرنی ہوگی‘ چین کے نائب وزیراعظم کی جشن آزادی میں شرکت پاک چین لازوال دوستی کا ایک اور روشن باب ہے، یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارک دیتا ہوں، اپنے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،مسلح افواج نے جانوں کے نذرانے دے کر پاکستان کی آزادی کی حفاظت کی ہے،70 سال میں پاکستان نے قابل فخر کامیابیاںحاصل کیں اور نمایاں ترقی کی‘ چیلنجز اور مشکلات کے باوجود پاکستان ترقی کی شاہراہ پر آگے بڑھ رہا ہے،چین، سعودی عرب اور ترکی کی شمولیت سے قیام پاکستان کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں،عہد کرتے ہیں پاکستان کے خلاف ہرسازش کو ناکام بنائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاورمیںیوم آزادی کی نسبت سے منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66212

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں