وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کا ٹویٹ

52

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ‏افسوسناک بات ہے کہ کچھ لوگ ذاتی مفاد کی خاطر احتساب یا سوال کرنے والوں کو انتقام کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اس عمل سے بھی محض آپ ہی کی چوری کا پتا چلتا ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں مشیر داخلہ و احتساب نے کہا کہ رائیونڈ میں صوبائی حکومت کی زمین جعلی چٹھی پر کسی کے نام ٹرانسفر ہوئی.چوری پکڑی گئی تو‏واپس سرکار کے نام منتقل کر دی گی۔انہوں نے کہا کہ اعتراض کے لئے عدالت موجودہے۔ شہزاداکبر نے کہا کہ یہ کام محکمہ مال پنجاب کا ہے، نکی مریم کو اس میں بھی شہزاد اکبر نظر آتا ہے، اب آگے ہونے والی گھریلو لڑائیاں بھی میرے متھے نہ لگا دینا۔