
وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائو کا انٹرویو
اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے سرمایہ کاری کے نئے باب کھلیں گے،وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے،چین،جاپان،ترکی ،ملائشیاء اور دیگر ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں،برآمدات میں جلد نمایاں اضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک انٹرویو میں کیا۔ عبدالرزاق دائود نے کہا ہے موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد ملک میں سرمایہ کاری کا منظر نامہ تبدیل ہورہا ہے،چین،جاپان،ترکی ،ملائشیاء اور دیگر ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں،توقع ہے کہ برآمدات میں جلد نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے،سعودی عہد کے دورے سے سرمایہ کاری کے نئے باب کھلیں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب متبادل توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گا اور وہ نیشنل گریڈ کی ٹرانسمیشن لائنز کے اپ گریڈیشن میں سرمایہ کاری کا بھی خواہاں ہے ، پاکستان سعودی سپریم کونسل کے ہونے والے اجلاس میں متعدد منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوگی جس میں خاص طور پر توانائی ، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے تعاون سے آئل ریفائنری گودار میں لگائی جائے گی جس سے پٹرولیم اور توانائی کے شعبے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،اس کے علاوہ سرمایہ کاری فورم کے قیام بارے بھی بات چیت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر کام کریں گے۔