اسلام آباد۔ 19 جون(اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان سے دہشتگردوں کا انفراسٹرکچر اور نیٹ ورک مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے، بہتر سرحدی انتظام افغانستان اور پاکستان کے حق میں ہے، امریکہ، چین، روس، ایران اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات اور تجارتی معاملات بہترین ہیں۔ تنہائی کا شکار ہونے کا تاثر غلط ہے۔ ان خیالات کا …
وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی پی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 19 جون(اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان سے دہشتگردوں کا انفراسٹرکچر اور نیٹ ورک مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے، بہتر سرحدی انتظام افغانستان اور پاکستان کے حق میں ہے، امریکہ، چین، روس، ایران اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات اور تجارتی معاملات بہترین ہیں۔ تنہائی کا شکار ہونے کا تاثر غلط ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے شمالی وزیرستان اوردیگر علاقوں میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر تباہ کردیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی اور نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے بعد بین الاقوامی سطح پر بڑی تبدیلیاں آئیں۔ پاکستان پر بھی ان تبدیلیوں کے اثرات مرتب ہوئے۔ اسلام مخالف نظریات پر کچھ ممالک نے اتحاد بنائے۔ پاکستان اپنے موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹا۔








