وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات شوکت ترین سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ورچوئل میٹنگ

66

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات شوکت ترین سے جمعہ کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے فنانس ڈویژن میں ورچوئل میٹنگ کی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مشیر کو رواں مالی سال کے دوران عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لئے جی بی انتظامیہ کی مالی مسائل سے آگاہ کیا۔

شوکت ترین نے گلگت بلتستان کی ترقی اور پیشرفت کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا اور اس بات پر دوبارہ زور دیا کہ گلگت بلتستان کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفاقی حکومت فنڈز کی فراہمی کے لئے جی بی حکومت کی مدد کے لئے تیار ہے۔وزیراعلیٰ نے معاونت اور حوصلہ افزائی پر مشیر شوکت ترین کا شکریہ ادا کیا۔