وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کا سینئر صحافی اور مصنف محمد اصغر شاد کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار

135

اسلام آباد ۔ 16جولائی (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے سینئر صحافی ،کالم نگار اور مصنف محمد اصغر شاد کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ اتوار کو مرحوم کے لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم کے مشیرنے کہا کہ اصغر شاد ذہین صحافی ، کالم نگار اور مصنف کے علاوہ سماجی کارکن بھی تھے ۔ انسانیت کی خدمت ، ضرورت مندوں کی مدد اور کارخیر کا جذبہ ان کے ایسے اوصاف ہیں جس نے انکی شخصیت کو منفرد بنا دیا ۔ انکی کمی تادیر محسوس کی جاتی رہے گی۔ وزیر اعظم کے مشیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔