وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیزکاہارٹ آف ایشیاءکانفرنس سے خطاب

104
APP49-04 AMRITSAR: December 04 - Adviser to the Prime Minister on Foreign Affairs Sartaj Aziz representing Pakistan during the Sixth Heart of Asia Ministerial Conference. APP

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت کے باوجود ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں پاکستان کی شرکت افغانستان میں دیرپا امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار ہے ۔ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے ۔ یہ مسئلہ افغان عوام کی خواہشات کے مطابق بات چیت سے حل کیا جائے ، پاکستان کی حکومت اور عوام افغانستان میں امن و استحکام کیلئے افغان عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ سارک سربراہ کانفرنس کا ملتوی کیاجانا علاقائی تعاون کی کوششوں کیلئے دھچکا ہے ، اتوار کو افعانستان میں امن اور ترقی کے حوالے سے چھٹی ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں شرکت باعث اعزاز ہے ، کشید گی کے باوجود شرکت خطے اور افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار ہے ۔ ا