پشاور ۔07 اگست ( اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماء انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عوام حکومتوں کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انھوں نے دھرنوں اور منفی احتجاج کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے90 روز میںجو کچھ کرنے کا دعویٰ کیا وہ 1100 دنوںمیں بھی نہ کر سکی ۔اتوار کو یہاں میڈیا سے بات چیت …
وزیر اعظم کے مشیر و رکن قومی اسمبلی انجینئر امیر مقام کی میڈیا سے بات چیت

مزید خبریں
پشاور ۔07 اگست ( اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماء انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عوام حکومتوں کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انھوں نے دھرنوں اور منفی احتجاج کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے90 روز میںجو کچھ کرنے کا دعویٰ کیا وہ 1100 دنوںمیں بھی نہ کر سکی ۔اتوار کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عمران خان ملک میں منفی سیاست کو فروغ دے رہے ہیںتاہم پاکستان اور خیبر پختونخوا کے عوام انکے جمہوریت دشمن ارادوں سے آگاہ ہیں، جس طرح عوام نے پچھلی مرتبہ اسلام آباد دھرنے کو مسترد کیا اسی طرح پی ٹی آئی کا حالیہ احتجاج بھی عوام کی حمایت سے محروم رہے گا۔








