
لاہور۔18 فروری(اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر و مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ کوئٹہ‘ کراچی‘ پنجاب سمیت ملک کے ہر کونے میں پختون موجود ہیں‘ پختون وہ قوم ہے جس نے پاکستان کو متحد ر کھا ہواہے‘ ملالہ یوسف زئی‘ رحیم اللہ یوسف زئی‘ شاہد آفریدی‘ جہانگیر خان ہوں یا جان شیر خان سب نے نہ صرف پختونوں کا نام زندہ کیا بلکہ ملک کا نام بھی بلند کیا‘نقیب اللہ کیس میں سب جماعتوں نے ساتھ دیا‘ راﺅ انوار کو کیفر کردار پہنچایا جانا چاہئے‘ مسلم لیگ (ن) میں رہ کر ہر صوبے سے پختونوں کے حقوق حاصل کرینگے۔