وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

76

اسلام آباد ۔ 12 جنوری(اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آزادیءاظہار پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ ہفتہ کو افتخار درانی نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر کو ٹیلی فون کر کے نومنتخب صدر شکیل قرار اور ساتھیوں کو کامیابی پر دلی مبارکباد دی ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا کہ نومنتخب صدر شکیل قرار اور ساتھیوں کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں نومنتخب عہدیداران کیساتھ ہیں۔ افتخار درانی نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار پر مکمل یقین رکھتی ہے،اس موقع پر مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے باہمی اشتراک پر اتفاق کیا گیا۔نومنتخب صدرشکیل قرار کی جانب سے مبارکباد پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا شکریہ ادا کیا گیا۔