وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار کی چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی کی ملاقات

75
حکومت نے ملک سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے کامیاب نوجوان اور کامیاب سکلز سکالر شپ جیسے پروگرام متعارف کرائے ہیں، معاون خصوصی عثمان ڈار کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے جمعہ کو تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے چیف آرگنائزر کو یوتھ پروگرام کے حوالے سے اب تک کئے گئے اقدامات پر تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سیف اللہ خان نیازی کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھول بھی پیش کئے۔ بعد ازاں پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کنول شوذب، تحریک انصاف ایبٹ آباد سے رکن قومی اسمبلی علی خان جدون، ہنگو سے پاکستان تحریک انصاف کے ناظم اعلی ابراہیم خان بنگش نے بھی مرکزی دفتر میں آکر چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی۔ یوتھ ونگ اسلام آباد کے وفد نے بھی صدر یوتھ ونگ اسلام آباد رائے تنویرکی سربراہی میں چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان سے ملاقات کی۔ لوئردیر سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محبوب علی شاہ، رکن خیبرپختونخوا اسمبلی اعظم خان اور اخوند زادہ حسین بھی ان سے ملاقات کی۔ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے تمام مہمانوں کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔