وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کا روشن ڈیجیٹل اکائونٹ منصوبہ کامیاب بنانے پر اوورسیز پاکستانیوں سے اظہار تشکر

76
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ منصوبہ کامیاب بنانے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

جمعرات کے روز اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ آج ہم اوورسیز پاکستانیوں کی پاکستان کیلئے خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والی پاکستانی ہمارا فخر ہیں جنہوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ پروگرام کو کامیاب پروگرام بنانے میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا۔