وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے ارجنٹائن کے نئے سفیر ایوان ایوانسوچ کی ملاقات کی

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) پاکستان میں ارجنٹائن کے نئے سفیر ایوان ایوانسوچ نے جمعہ کویہاں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے ملاقات کی۔ارجنٹائن کے سفیر کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہوئے معاون خصوصی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ دو طرفہ تعلقات کے موجودہ سطح خصوصا تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید بہتری کیلئے کوششیں کرینگے۔دفتر …

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) پاکستان میں ارجنٹائن کے نئے سفیر ایوان ایوانسوچ نے جمعہ کویہاں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے ملاقات کی۔ارجنٹائن کے سفیر کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہوئے معاون خصوصی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ دو طرفہ تعلقات کے موجودہ سطح خصوصا تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید بہتری کیلئے کوششیں کرینگے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق معاون خصوصی نے سفیر کو موجودہ حکومت کی پالسیوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے اس بات کو خصوصی اجاگر کیا کہ 2016دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کا 65 واں سال ہے،اس موقع کو بروئے کار لاتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت دی جاسکتی ہے۔طارق فاطمی نے معیشت،تجارت،سائنس وٹیکنالوجی ،توانائی ،تعلیم اور ثقافت سمیت دو طرفہ دلچسپی کے تمام شعبوں میں ادارہ جاتی میکنزم پر اتفاقکی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply