- Advertisement -
اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی سے پاکستان میں نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری نے پیر کو ملاقات۔ ملاقات میں جنوبی ایشیائی ممالک کے علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) جو ایک متحرک تنظیم کے طور پر رکن ممالک کے درمیان بہتر افہام و تفہیم کو فروغ دیتی ہے سمیت دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان میں نیپال کے سفیر نے’’ اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے دوران ہم نے نیپال پاکستان دوطرفہ تعلقات اور اس کی تاریخی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔\932
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=344417
- Advertisement -