33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کی اقوام...

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کی اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ،انڈر سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور اور نامزد سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریز سے ملاقاتیں

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی اعلی قیادت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مزاکرات بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ مطالبہ اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جان الیاسن ،انڈر سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور جیفری فیلمین اور نامزد سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریز کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے بات چیت کے دوران کیا گیا۔طارق فاطمی نے اقوام متحدہ کی اعلی قیادت سے نیو یارک میں یو این ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔انہوں نے اقوام متحدہ کی اعلی قیادت کو جنوبی ایشیائ،افغانستان کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔طارق فاطمی نے اقوام متحدہ کے نامزد سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریز سے خیر سگالی ملاقات کی جو یک جنوری سے اپنی زمہ دارایاں سنبھال لیں گے۔انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے تہنیتی پیغام بھی پہنچایا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان اور اقوام متحدہ کے مابین مفید تعاون جاری رہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32510

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں